سرینگر//سرکار نے کشمیر ڈیویژن کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں 19جولائی سے 28جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔اس بات کی جانکاری گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ،جن کے پاس محکمہ تعلیم کا قلمدان بھی ہے، نے ایک بیان میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی تعطیلات کا فیصلہ والدین کے اسرار اور گرمی میں شدت کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری ایجوکیشن کے دفتر سے باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 798-Edu of 2018 بتاریخ 10جولائی 2018جاری کیا گیاہے۔