سرینگر/حکومت جموں وکشمیر نے کشمیر اور جموں کے سرمائی زون میں سکولوں کی گرمائی تعطیلات مؤخر کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ سکریٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد کی طرف سے جاری کئے گئے آڈر کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مؤخر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے 2جولائی سے 14جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔