عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سنٹرل انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ سنٹر جموں نے پودوں کی صحت کے عالمی دن کی یاد میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گاندھی نگر میں ایک ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔نویں اور دسویں جماعت کے 45 طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس تقریب کو ہیڈ ماسٹر، سمن بالا، نوڈل آفیسر کلچرل ایکٹیویٹیز، صائقہ خان اورگورنمنٹ کے کئی عہدیداروں کی موجودگی منعقد کیا گیا ۔بالا نے اس طرح کے روشن خیال پروگراموں کے انعقاد پر محکمہ کی تعریف کی، جس کا مقصد طلباء میں ’پودے بچائیں، سیارے کو بچائیں‘ کے اہم موضوع کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس طرح ایک پائیدار مستقبل کو فروغ دیتے ہیں۔