گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھانہ پورہ میں سالانہ تقریب منعقد

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھانہ پورہ میں منگل کوسالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ مہمانِ خصوصی جبکہ ناظمِ تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو مہمانِ ذی وقار کی حثیت سے موجود تھے ۔ تقریب پر اساتذہ ، والدین اور طلاب کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہوا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے فاروق احمد شاہ نے کہا کہ مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے جبکہ عورتوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے سے پورا سماج تعلیم یافتہ بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں تعلیمی شعبے کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کر رہی ہے علاوہ ازیں سکولوں میں ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے تا کہ طلاب مستفید ہو سکیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ تعلیم نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور کھیل سرگرمیاں بھی طلاب کی نشو و نما کیلئے لازمی ہیں ۔ تقریب کے آخر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے اور ایک کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *