زاہد بشیر
گول//سرکاری ماڈل سکول (پی ایم شری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول) گول کی ایک جماعت نے حال ہی میں گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ گول اور گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول کا صنعتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیداواری عمل اور آپریشنز کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کیں۔اس دورے کا مقصد طلبہ کے نظریاتی علم اور عملی اطلاق کے درمیان خلا کو پْر کرنا تھا تاکہ انہیں عملی تجربہ اور صنعت کے بہترین طریقہ کار سے روشناس کرایا جا سکے۔ اس دوران طالبات نے صحت و صفائی، معیار پر قابو پانے کے اقدامات، پیداواری علم اور حفاظتی ضوابط کا مشاہدہ کیا۔طالبات نے ماہرین سے بات چیت کی اوراس دوران اہم سوالات پوچھے اور صنعت کی ضروریات اور توقعات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع پایا۔ یہ تجربہ مستقبل میں طالبات کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ گول اور سب ضلع ہسپتال گول کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبہ کو یہ قیمتی موقع فراہم کیا۔طلبہ کی خوشی اور دورے کو مزید یادگار بنانے کے لیے اسکول کی جانب سے ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا۔