عاصف بٹ
کشتواڑ// ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے گورنمٹ گرلز ہائرسکینڈری سکول کشتواڑ میں سائبر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد سائبر جرائم کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور شرکاء کو انٹرنیٹ سے منسلک سسٹمز بشمول ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سائبر حملوں سے ڈیٹا کے تحفظ اور روک تھام کے تصور کو سمجھانا تھا۔ اس دوران سائبر جرائم کی مختلف اقسام جیسے سائبر بلنگ، چائلڈ پورنوگرافی، سائبر گرومنگ، آن لائن جنسی استحصال، فشنگ وغیرہ پر غور کیاگیا۔ انسپکٹر عابد حسین و پی ایس ائی راہول شرما کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے تمام طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت ہوشیار رہیں اور سائبر مجرموں کا شکار نہ ہوں اور ان سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کو بھی اس تناظر میں آگاہ کریں۔