نوشہرہ //6مئی کو نوشہرہ کے بابا کھوڈی سیکٹر سے گرفتار کئے گئے بارہ سالہ پاکستانی لڑکے کو پولیس نے 29مئی تک جونائل ہاﺅس آر ایس پورہ منتقل کردیاہے ۔یاد رہے کہ اشفاق علی عمر بارہ سال ولد حسین ملک ساکنہ ڈونگا پہل تحصیل سامانی ضلع بھمبر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے ہندوستانی فوج نے اپنے تحویل میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاتھا ۔اس دوران پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے اس سے پوچھ تاچھ کی گئی اور اسے اب انتیس مئی تک کیلئے جونائل ہاﺅس آر ایس پورہ جموں منتقل کردیاگیاہے ۔