نوشہرہ //قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ایڈوکیٹ دیوندر سنگھ بہل کے آبائی گھر پرچھاپہ مار کر تلاشی لی ۔ این آئی اے کی ٹیم نے صبح ساڑھے گیارہ بجے نوشہرہ میں واقع ایڈووکیٹ دیوندر سنگھ بہل کے گھر چھاپہ مارا ۔یہ ٹیم لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے تک ایڈوکیٹ کے گھر پر رہی جس دوران ان کی والدہ وہاں موجودتھیں جو محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدے سے سبکدوش ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ اس موقعہ پر ٹیم نے بہل کی والدہ سے اس کی دولت کے بارے میں دریافت کیا جس پر والدہ نے جواب دیاکہ وہ ایک ماہ قبل یہاں آیاتھا جس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں آیا ۔یہ ٹیم سہ پہر ڈھائی بجے جموں کیلئے روانہ ہوگئی ۔ جب اس سلسلے میں ٹیم کے افسر سے پوچھاگیاتو انہوںنے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کاہے لہٰذا وہ اس پر کوئی رائے زنی نہیں کرسکتے ۔