گرفتاری کی مذمت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمداحسن اونتو کی گرفتاری اور 11اکتوبرتک سنٹرل جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت سربراہ غلام نبی وار نے کہا کہ احسن اونتو کو انسانی حقوق کارکنوں میں منفرد مقام حاصل ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے اونتو کی رہائی کا زور دار مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وادی میں خفیہ ایجنسیاں گیسو تراشی کا ناقابل برداشت  فعل انجام دے رہی ہیںاور پھر پر امن احتجاج کرنے کا حق بھی چھینا جاتا ہے ۔دریں اثنا پیپلز لیگ کے چیئرمین بشیر احمد طوطا نے بھی اونتو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *