سرینگر//انجمن شرعی شعےان سربراہ آ غاسےد حسن نے شہر ودےہات مےں گرفتارےوں، پکڑدھکڑ ،فورسز کے بھاری جماو¿ اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق و انصاف کی خاطر اٹھنے والی آواز کو دبانے کامذموم عمل نہ ماضی میں کامیاب ہوسکا ہے اور نہ کبھی طاقت کے بل پر اس قسم کے حربے کامیاب ہوسکتے ہےں۔مرکزی امام بارہ بڈگام میں نماز جمعہ کے موقعہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آغاحسن نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے ریاست جموں کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ایک طرف نہتے عوام کو بندوقوںاور پلٹ گنوں سے مارنے اور دبانے کےلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈا بروئے کار لائے جارہے ہیں،نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائی جاتی ہےں، پ±ر امن احتجاجی مظاہرین کو جیلوں اور پولیس تھانوں میںپابند سلاسل کیا جاتا ہے اور دوسری طرف بھارتی فورسزکے اس ظلم و زیادتی کےخلاف بر سر احتجاج عوام کو طاقت اور تشدد کے بل پر ا±ن سے احتجاج کا حق چھینا جا رہا ہے۔آغا حسن نے بھارتی حکمرانوں کی اس عوام کش پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمریت اور طاقت کے بل پر عوامی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا اور بھارتی حکمرانوں نے ایک جائز جد وجہد میں مصروف کشمیری عوام کو جس طرح بے پناہ فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور مسلمہ جمہوری اور اخلاقی قدروں کو پامال کرتے ہوئے کشمیری عوام کو زیر کرنے کا جو عمل جاری ہے وہ حد درجہ قابل مذمت ہے۔