گردوارہ سنت پورہ کھڑی دھرم سال میں تیسویں گرمت سماگم کا سلسلہ جاری

 حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے معروف گردوارہ سنت پورہ کھڑی دھرم سال میں سالانہ تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔بتا دیں کہ اس بار 30 واں گرومے سماگم منایا جا رہا ہے جس میں مختلف قسم کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہے۔اتوار کو بھی اس سلسلہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں 9ویں سے بی اے تک کے طلباء نے خصوصی پروگرام پیش کیا۔ تاریخی گرودوارہ کے روحانی ماحول کے کیرتن اور شبدوں کی روحانی محفل سجائی گئی۔ تقریب میں موجود شخصیت سردار ہزار سنگھ نے اس اجتماع کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امن اور اتحاد کی اقدار پر زور دیتے ہوئے گرودوارہ اور سماگم کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اپنے خطاب میں سردار ہزار سنگھ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذات پات، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر اس طرح کی تقریبات میں شرکت کریں، جو کہ ہم آہنگی اور اجتماعی روحانی ترقی کے بنیادی پیغام کو اجاگر کرتے ہیں۔