سرینگر// چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں گرام سوراج ابھیان۔ایک خصوصی کثیر محکمانہ اور سیکٹورل اقدامات جن کاآغاز 14؍ اپریل 2018 ء کو کیا گیا تھا کے تحت ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ حکومت ہند کے 7 غریب دوست پروگراموں کے تحت اہم مقاصد کاحصول ممکن ہو۔چیف سیکرٹری نے پردھان منتری جندھن یوجنا ، پردھان منتری جیون یوجنا اور پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا کی عمل آوری کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری ( کاڈی نیشن ) ریڈیڈنٹ کمیشن ، جے اینڈ کے گورنمنٹ نئی دلی دھیرج گپتا ،جموںوکشمیر کے لئے نامزد نوڈل آفیسرگرام سوراج ابھیان مس مندیپ کور،ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈویژنل کمشنر جموں، سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج و دیگر سینئر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔ملک کے 21 ہزار 58 دیہات کے غریب کنبوں تک پہنچنے کے لئے گرام سورج ابھیان 14 ؍ اپریل کو متعارف کیا گیا تھا اور یہ پروگرام 5؍ مئی 2018ء کو آجیو یکا دو س پر اختتام کو پہنچے گا ۔ ریاست میں گرام سوراج ابھیان کی مختلف عمل آوری کے لئے ڈپٹی کمشنروں کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ضلع انتظامیہ کو آئندہ دنوں میں ان سکیموں کی سو فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے 5؍ مئی 2018ء کو متعلقہ دیہات میں سرکاری اور بینک افسران پر مشتمل خصوصی ٹیموں کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر کشمیر و متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ سرینگررِنگ روڑ پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔