Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

گرام روزگار سہایک مظلومیت کے شکار تماشائے دنیا

Mir Ajaz
Last updated: August 10, 2022 12:52 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

منتظر مومن وانی

جہاں ہر روز سیاسی سٹیجوں،ملکی ایوانوں اور سیاسی نگریوں سے نوجوانوں کو روزگار دے کر ملک کو خوشحال بنانے کے کھوکھلے دعوے سننے کو ملتے ہیں وہی پر’’ہوتا ہے شب وروز تماشا میرے آگے‘‘ جیسا احساس بھی ہم سب محسوس کرتے ہیں. پریس کالونی سرینگر میں جہاں روز کئی محکموں میں عارضی ملازمین اپنی بے بسی پر ماتم کرتے نظر آتے ہیں وہیںپر محکمہ دیہی ترقی میں کام کررہے گرام روزگار سہایک بھی طویل عرصے سے لوگوں کی خدمت میں کمر بستہ ہوکر آج اسی ماتم کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔دیہی ترقی دفتر میں خون پسینے سے کام کرنے والے اعلی ڈگری یافتہ نوجوان آج تک اس امید میں دن رات کام کرتے تھے کہ ہمارا مستقبل یہاں محفوظ ہے ۔لیکن انتظامیہ کی گنگا ہمیشہ الٹی ہی بہتی نظر آتی ہے ،اسی لئے یہاں کا نوجوان ہمیشہ وقت اور ہر طرح کی توانائی داو پر لگا کر بھی خسارے میں رہتا ہے۔مرکزی حکمنامے کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیہی ترقی دفاتر میں جی آر ایس کے طور طویل وقت پر تعینات کیا گیا،جی آر ایس کو متعلقہ ڈپٹی کمیشنر صاحبان کی نگرانی میںمیرٹ حاصل ہونے پر یہ روزگار دیا گیا۔ اب زندگی کا آدھا حصہ مکمل ہونے کے بعد بھی یہ نوجوان اپنا حقیقی حق حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔کیا مرکزی انتظامیہ کے سامنے ترقی کا مطلب نوجوانوں کی خوشحالی نہیں؟ میں جموں و کشمیر کے گورنر صاحب سے ادباً ملتمس ہوں کہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کب اپنا حقیقی حق حاصل کریں گے۔یہ وہی نوجوان ملازم ہے جن کے کندھوں پر دیہی ترقی کی تمام ذمہ داریاں رہتی ہیں۔مطلب ہر طرح کے فارم بھرنا،لوگوں کو ہر طرح کی خدمت ،گھر گھر جاکر کام کی دیکھ بھال ،مختلف علاقوں میں کام کا جائزہ ،کثیر تعداد میں سرکاری حکمناموں کی تعمیل وغیرہ ۔یہ وہی قوم کے سپوت ہیں جنہوں نے کووڈ میں بھی جان ہتھیلی پر رکھ کر دیگر ملازمین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔اگر سرکار نے ان کے مستقلی کا ابھی سوچا نہیں تو پھر ان کو کہہ دیجیے کہ اس درد کی دوا کیا ہے ؟ اس وقت اب یہ لوگ اپنے عیال اور عمر کے مقررہ حد کا مسلہ لے کر کہاں جائیں گے؟ ان لوگوں کے سبب ہر ایک بلاک آج ترقی کا دعوا کرتا ہے،جس کے لیے ہر بلاک میں رہنے والا ایک ایک فرد گواہ ہے۔یہ وہی لوگ ہیں جو مختلف الیکشن میں بھی لوگوں کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہتے ہیں،سرکار کیوں ان کے عیال اور ان کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے میں محو عمل ہے۔کیا یہ ضروری ہے کہ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان ہمیشہ سڑکوں پر اپنی بے بسی کا تماشہ کرے۔اگرچہ ملک کے دیگر ریاستوں میں ان کو معقول تنخواہ دیا جاتا ہے لیکن جموں وکشمیر میں ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیوں ؟ یہ نوجوان کووڈ میں بھی جان ہتھیلی پر لے کر لوگوں کی خدمت میں کمر بستہ تھے،یہ چور دروازوں سے تعینات نہیں ہوئے ہیں بلکہ انتظامیہ کے طریقہ کار کو اپنا کر یہ تعینات ہوئے۔ملک کی ترقی کا مطلب نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت ۔امید اس بات کی ہے کہ انتظامیہ جی آر ایس نامی روزگار رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کرے گا،جی آر ایس نامی نوجوان محکمہ دیہی ترقی کی ہر ترقی کے ضامن ہیں۔کئی مہینوں سے احتجاج کررہے یہ ملازمین مکمل ہڑتال پر ہیں۔ جس کے سبب دیہی علاقوں کی کام پر سو فیصدی اثر پڑا ہے۔گائوں میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے، کیا ان چیزوں سے ہماری ترقی زوال پزیر نہیں ہورہی ہے۔گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ اس مسلے کو سنجیدگی سے لے لیں تاکہ نوجوانوں کا مستقبل اور ہماری ترقی محفوظ رہے۔
(بہرام پورہ کنزر بارہمولہ۔رابط6006952656)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?