جموں //گرامین بینک کی جانب سے کٹھوعہ اور جموں میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بیداری کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے منتظمین کی جانب سے جموں اور کٹھوعہ کے بروال ،کھوڑ اور جوڑیاں علا قہ میں بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیاتھا ۔ان علا قوں میں لگائے گئے کیمپوں کے دوران بینک اراکین نے گرامین بینگ کے تحت آنے والی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدار کیا ۔کھوڑ میں لگائے گئے بیدری پروگرام میں نویتی سمبیال مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدارکرتے ہوئے اپیل کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔اسی طرح گرامین برانچ ہیڈ جوڑیان وویک کمار نے بھی عوام کو مختلف اسکیموں کے بارے میں بیدار کیا ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ان بیداری پروگرام کے دوران بینک احکام کی طرف سے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل بینکنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔