سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات کی انتخابی مہم میں اپنی صلاحیت کا خوب مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح برسوں کے بعد گجرات کے سیاسی منظر نامے پر کانگریس نے اپنا اثر جمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ راہل گاندھی کی سرگرمیاں گجرات میں جاری رہیںگی ۔پروفیسر سوز کے مطابق راہل کواب حزب اختلاف کے ساتھ نزدیکی تعلقات قائم کرنے چاہئیں تاکہ پورے ملک میں کانگریس کی وہ بنیاد پھر سے مضبوط ہو جائے جس کے تحت ہندوستان کو آئین کی رئو سے ایک مضبوط جمہوری ملک بنانا مقصود تھا ۔