سرینگر// لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے گجرات کی ایک کمپنی کواپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹیڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔محکمہ کو صارفین کی طرف سے یہ شکایت ملی کہ بازاروں میں مذکورہ کمپنی کے امول مکھن (Amul Butter) کے 10گرام اور20گرام والی ٹکیوں پر قیمت ،پیکنگ کی تاریخ اور دیگر لازمی جانکاری درج نہیں ہوتی ہے ۔محکمہ نے شہر میں بازاروں کے معائینہ کے دوران صارفین کی شکایت کو درست پایا جس کے بعدمذکورہ کمپنی کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔جس کے بعد کمپنی پر 30ہزار روپے کا جرمانہ عاید کیا گیا ۔