بلال فرقانی
جموں//جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون آئی پی ایس افسر کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن کے طور پر تعینات کردیا ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے “انتظامیہ کے مفاد میں، سارہ رضوی، IPS ، جو پوسٹنگ کے احکامات کی منتظر ہے، کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن)، پولیس ہیڈ کوارٹرمیں ایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔” ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سارہ رضوی (گجرات، 2008) کو اس ماہ کے شروع میں گجرات کیڈر سے جموں و کشمیر کے UT میں انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن دیا گیا تھا۔