گاندھی نگر// وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ڈرامائی واقعات اور کراس ووٹگ کے درمیان تین سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے بعد ان میں سے 2 ووٹوں کو تکنیکی بنیاد پر منسوخ کرنے کے بعد دیر رات ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری اور پارٹی امیدوار کئی اتار چڑھا¶ کے بعد آخر کار جیت گئے اور مسلسل پانچویں بار راجیہ سبھا میں پہنچ گئے ۔بی جے پی کے تین میں سے صرف دو ہی امیدوار جیت سکے ۔ پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بھی جیت ہوئی لیکن تیسرے بی جے پی امیدوار اور کانگریس چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے باغی لیڈر شکرسنگھ واگھیلا کے رشتہ دار بلونت سنگھ راجپوت کو نزدیکی فرق سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ مسٹر شاہ اور محترمہ ایرانی کو 46-46 اور مسٹر راجپوت کو صرف 38 ووٹ ملے ۔ مسٹر احمد پٹیل کو 44 ووٹ ملے اور جیت کے لئے کم سے کم اتنے ہی ووٹوں کی ضرورت تھی۔ یہ تعداد حالانکہ کانگریس کے دعووں سے کہیں کم ہے ۔دوسری طرف وزیر اعلی وجے روپان¸ نے کہا کہ کمیشن کا دوووٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے ۔ اسے قانونی طور چیلنج کیا جائے گا۔ واقعی تیسری نشست پر بی جے پی ڈیڑھ ووٹ سے جیت سکتی تھی مگر اس کی وجہ سے نصف ووٹ سے ہار گئی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اس کا اثر ہوگا اور کانگریس اور ٹوٹے گی اور پارٹی کی کشتی ڈوبے گی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جیسے اپنے بیٹے راہل گاندھی کے موہ میں پارٹی کو ڈبویا ہے ویسے ہی احمد پٹیل کو الیکشن جتانے کے چکر میں گجرات میں پارٹی ڈوب گئی ہے ۔ اس میں براہ راست شگاف پڑ گئی ہے ۔کانگریس کے امیدوار کو ان کے 61 حامی ووٹروں میں سے صرف 44 ووٹ ملے ۔ بی جے پی کی بڑی کامیابی یہ ہے کہ کانگریس کی پوری کوشش اور لالچ کے باوجود اس کے ایک بھی رکن اسمبلی نے بھی کراس ووٹنگ نہیں کی۔جیت سے حوصلہ پاکر کانگریس کے مسٹر پٹیل نے کہا سچ کی جیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس سال کے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی کانگریس کی جیت ہوگی۔ دیر رات کانگریس کے احمد آباد میں واقع ہیڈ کوارٹر پر جشن کا ماحول تھا اور پٹاخے پھوٹ رہے تھے ۔ اس کے نتیجے کے بعد دوبارہ ریاست کی 11 راجیہ سبھا سیٹوں میں سے دو پر کانگریس کا قبضہ ہے ۔ باقی نو بی جے پی کے کھاتے میں ہیں۔ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں گہما گہمی کے درمیان بی جے پی کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے اس کے ساتھ صلح کا برتا¶ کرنے والے باغی پاٹیدار ممبر اسمبلی نلن کوٹڈیا نے بھی دیر رات ویڈیو جاری کر کے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا ہے ۔