ڈانگ// گجرات کے ضلع ڈانگ میں مھالپور گاؤں کے نزدیک اسکول کے بچوں سے بھری بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے ایک خاتون سمیت دس بچوں کی موت جبکہ 70 زخی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بس سورت کے امرولي کے ایک کوچنگ کلاس کے بچوں کو پکنک کے لئے سبری دھام لے کر آئی تھی۔واپسی میں مھالپور گاؤں کے قریب ایک موڑ پر بس ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس کھائی میں گر گئی۔حادثے میں ایک خاتون اور 10 بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ڈرائیور سمیت 70 بچے زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمی بچوں کو سورت کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بس میں ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت 80 بچے سوار تھے ۔مرنے والوں کی شناخت کسابین (10)، کسبھائی (10)، ودھی بین(16)، دکش کمار (12)، دھروی بین(12) ، دیپلی بین (10)، ہماکشی بین (37)، دھروابین (4)، تشابین (19) اور شریا بین کے طور پر ہوئی ہے ۔یواین آئی