Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

گجرات سے بی جے پی اورآر ایس ایس کا خاتمہ ہوگا | راہل گاندھی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

Towseef
Last updated: April 16, 2025 11:21 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے گجرات کے ضلع موڈاسا میں ایک اہم پارٹی کارکن اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے صاف الفاظ میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو شکست دینے کا راستہ گجرات سے ہو کر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی لڑائی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔ ملک میں صرف دو نظریاتی پارٹیاں ہیںبی جے پی اور کانگریس۔
راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی بی جے پی اور آر ایس ایس کا حقیقی متبادل ہے اور انہی کے ذریعے ہندوستان کو فرقہ پرستی سے بچایا جا سکتا ہے۔راہل گاندھی نے اس موقع پر گجرات پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس ریاست میں تنظیم کو نئے سرے سے مضبوط کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی صدر ایسا فرد ہوگا جو سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وہ کارکنوں کے ساتھ مل کر ضلع کو چلائے گا اور فیصلہ سازی میں مکمل آزادی رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نیا ماڈل یہ ہے کہ جو بھی عوام سے جڑا ہو، جس کی جڑیں بوتھ سطح پر ہوں، اسے قیادت میں جگہ دی جائے۔ راہل گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی سطح پر فیصلے ریاستی یا قومی سطح سے تھوپے نہیں جائیں گے بلکہ مقامی سطح پر کارکنان کی رائے سے کیے جائیں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ جو لوگ ایم ایل اے یا ایم پی بننے کے بعد تنظیم سے دور ہو جاتے ہیں، ان کے رویے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں نئی نسل کو لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ایسے لوگوں کو پہچاننا ہوگا جو عوام سے جڑے ہوئے ہیں۔راہل گاندھی نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ “آپ گجرات میں کانگریس پارٹی کے لیے لڑ رہے ہیں، آپ کو شاید پورے ملک سے زیادہ مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں، لیکن آپ نے پارٹی کا پرچم نہیں چھوڑا‘‘۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، انہیں پہچان کر محبت کے ساتھ کنارہ کش کیا جائے۔ “نہ نفرت سے، نہ تشدد سے، بلکہ محبت سے کہنا ہیبھیا، سائیڈ ہو جا، دوسروں کو موقع دو‘‘۔راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ اگر کانگریس گجرات میں کامیاب ہوئی تو جو ضلع بہتر کارکردگی دکھائے گا، اسی کا رہنما وزیر بنے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ضلعی صدر یا رہنما پارٹی کو مضبوط کرے گا، اسے ہی طاقت دی جائے گی۔آخر میں راہل گاندھی نے کہا، “جہاں بھی میری ضرورت ہوگی، میں گجرات کے ہر کونے میں آپ کے ساتھ حاضر ہوں گا۔” انہوں نے سنگھٹن سرجن ابھیان کے تحت پارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ عوام کے بھروسے اور کارکنوں کے جذبے کے ساتھ کانگریس ہر چیلنج کا سامنا کرے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
حکومت نے خزانے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی
تازہ ترین

Related

برصغیر

کوسٹ گارڈ کی شاندار کارکردگی | انڈمان کے ساحل پر پھنسے دو امریکیوںکو بچایا

July 11, 2025
برصغیر

کیرالہ میں آن لائن فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی | 286گرفتار، 61ہزار سے زائد بینک کھاتے منجمد

July 11, 2025
برصغیر

ملک بھر میں مانسون کا زور جاری | بارش سے کئی ریاستیں شدید متاثر | زرعی پیداوار اور معمولات زندگی متاثر

July 11, 2025
برصغیرتازہ ترین

مرکزی حکومت نے یونین ہوم سیکریٹری گووند موہن کی مدتِ کار اگست 2026 تک بڑھا دی

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?