نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران پاکستان کے حوالے سے آپس میں زبانی جنگ لڑنے کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ دونوں لیڈران پارلیمنٹ پر حملے کی 16ویں برسی پر پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت دینے کے لئے منعقد خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے۔ دونوں کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہونے پر پہلے دونوں نے ہاتھ جوڑکر نمستے کیا اور پھر مسٹر ومودی نے آگے بڑھکر ڈاکٹر سنگھ سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہےلیکن دونوں خاموش رہےاور کوئی بات چیت نہیں کی۔ اسی پروگرام میں مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی سے بڑی گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔اس دوران دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔مسٹر گاندھی نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ہاتھ ملایا اور ان سے کچھ دیر تک بات چیت بھی کی۔گجرات اسمبلی انتخابات میں شدید زبانی جنگ لڑنے کے بعد جب پہلی مرتبہ مودی اور منموہن نے ملایا ہاتھ واضح رہے کہ مسٹر مودی نے تین دن پہلے انتخابی تشہیر کے دوران ڈاکٹر سنگھ سمیت کانگریس کے لیڈران پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے گجرات مین بی جےپی کی ہار کو یقین بنانے کےلئے پاکستان کے ایک سابق سفیر کے ساتھ خفیہ میٹنگ کی تھی۔ڈاکٹر سنگھ نے اپنے مزاج کے خلاف مسٹر مودی کے الزامات کا سخت الفاظ میں جواب دیا تھا اور کہا وزیراعظم سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے جھوٹا پروپگنڈا اور افواہ پھیلا رہے ہیں۔