Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گترس کاا نکشاف……..دہکتی فضاء میں موجِ صبا!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹو نیو گترس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ پون صدی سے معلق مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کیا جاسکے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب عالمی ادارے کے سربراہ نے یہ اظہار کیا ہے حالانکہ انکا ماتحت عملہ تواتر کے ساتھ یہ کہتا آیا ہے کہ موصوف کشمیر مسئلے پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن اکثربھارتی مبصرین ، اس سے اتفاق نہیں کرتےتھے۔ گترس کا یہ انکشاف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی سطح اپنےعروج پرہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کشمیر کے اندر بھی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے۔ روزانہ مسلح جھڑپوں، احتجاج اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف مختلف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات کے بہ سبب تواتر کے ساتھ ہلاکتیں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ ایے موقع پر اقوام عالم کے ادارے کی جانب سے ایسا انکشاف یقینی طور پرحوصلہ افزاء ہے کیونکہ اس وقت بھارت بھر میں میڈیا کا ایک طبقہ صورتحال پر قابوپانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جنگ اور کشمیر کے اندر طاقت کے بے محابہ استعمال کی کھلم کُھلا وکالت کر رہا ہے اوراس کے لئے وہ مرکزی حکومت کے مختلف ذمہ داروں کی جانب سے مبہم بیانات کو اپنے حق میں دلیل کے طور پیش کر تا ہے۔ لیکن اب جب کہ یو این جنرل سکریٹری نے اپنی اولین پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرکئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے صاف صاف بتا دیا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سےد و ملاقاتیں اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے تین بار ملاقاتیں کچھ یونہی تھیں۔ اگر چہ انہوں نے اُن ملاقاتوں میں زیر بحث آئے نکات کی وضاحت نہیں کی لیکن یہ اس امر کا واضح اشارہ ہے کہ مسئلہ کے حوالے سے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور عدم رابطہ کی کھُلی باتیں، خواہ وہ مرکزی حکومت کے نمائندوں کی طرف سے ہوں یا میڈیا کی جانب سے، صرف داخلی سیاست کا حصہ ہوسکتی ہیں، کیونکہ مبصرین کا ماننا ہے کہ حکمران بی جے پی آنے والے انتخابات کے مدنظر ملکی سیاست پر کشمیر اور پاکستان کے مباحثے کو حاوی رکھنا چاہتی ہے ، تاکہ اپوزیشن کو انہیں اقتصادی پالیسی ، عوامی مسائل کے تئیں عدم دلچسپی اور سماج کے اندربڑھی ہوئی طبقہ بندی اور تفاوت کے معاملات پر گھیرنے کا موقع نہ ملے۔ اس سارے تناظر میں یہ بات صاف ہوتی جارہی ہے کہ کشمیر اور کشمیریوں کو اس سارے معاملے میں توپ کی رسد بنایا جا رہا ہے، جو ریاست کے سیاستدانوں،خاص کر مین اسٹریم جماعتوں، کےلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ بھلے ہی بی جے پی کے قائدین اس بات سے انکارکریں کہ کشمیر مسئلے میں اقوام متحدہ کا کوئی رول نہیں ہے، لیکن وہ اس تاریخی حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ یہ مسئلہ حکومت ہند ہی اس وقت اقوام متحدہ میں لے گئی ہے، جب1948میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تھی ۔ اُسی وقت کے آس پاس الحاق ہند، قبائلی حملے اور بعد اذاں ریاست میں انڈین آرمی کی آمد کے واقعات پیش آئے تھے اور یہ سبھی واقعات اقوام متحدہ سے رجوع کے فیصلے کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کئی قرار دادیں جموںوکشمیر کے حوالے سے ہی منظور کی گئی ہیں، جنکا نفاذ برصغیر میں وقت وقت پر بننے والی صورتحال کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پایا، یہاں تک کہ حکومت ہند نے یہ مؤقف اختیار کیاکہ وہ قرار دادیں اب قابل عمل نہیں ہیں۔ اس طرح مسئلہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے رول کے انکار کو خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا گیا۔ایسے حالات میں یو این جنرل سکریٹری کی جانب سے یہ تاثر دینا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے رابطہ میں ہیں ایک حوصلہ افزاء بات ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقے اپنی اپنی حکومتوں کو اس حوالےسے متحرک کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ متواتر کشیدگی اور تصادم آرائی دونوں ممالک کے ڈیڑھ ارب عوام کے مفادات کے خلاف ہے، کیونکہ ساری دنیا میں اس وقت جنگ زدہ علاقوں کے اندر لوگوں کو جن حالات کا سامنا ہے، وہ کسی کی نظروں سے اُوجھل نہیں۔ ہر میڈیا چینل پر انکے خون رلادینے والے حالات، انسانیت کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ یہ حقیقت زیر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ برصغیر کے دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور کسی بھی قسم کی تصادم آرائی اس خطہ کی حتمی تباہی کا مؤجب بن سکتا ہے۔ یقینی طو ر پر حکمران اور سیاستدان اتنے کچے نہیں ہوتےکہ وہ اس انتہا پر پہنچ جائیں، لیکن الائو کو گرم رکھنے کی سیاست سے اُٹھنے والی چنگاریاں کسی وقت تباہ کُن آگ کا سبب بن سکتی ہیں، جو عالمی سیاست کے موجودہ مظاہر میں برصغیر کے قرب وجوار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?