جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجور نے رکن قانون سازیہ جاوید احمد مرچال کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے گبرا علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی قائم کرنے کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کے دوران پہلے ہی لیا گیا ہے ۔رُکن قانون سازیہ علی محمد ڈار کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے بتایا کہ این ایچ ایم اور ایم جی نریگا جیسے مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت کنٹریکچول بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کو مرکزی حکومت کے قوانین کے تحت کام پر لگایا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کے ڈیلی ویجر ورکروں کو باقاعدہ بنانے کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکز ی معاونت والی سکیموں کے تحت کام کرنے والے ملازمین اس ایکٹ کے تحت نہیں آتے ہیں بلکہ ان ملازمین کو متعلقہ سکیموں کے تحت باقاعدہ بنایا جائے گا۔