سرینگر//وزیراعظم نریندرمودی نے ”گاﺅرکھشاکے نام پرقتل وتشددکوناقابل قبول“قراردیتے ہوئے کہا’میں موجودہ حالات وواقعات پربہت دُکھی ہوں “۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو آبائی ریاست گجرات کے2روزہ دورے پر یہاں پہنچے جو اس سال کا ان کا چوتھا اور قریب 11 ماہ کی قلیل مدت میں اُنکا 10 واں گجرات دورہ ہے۔ نریندرمودی صبح11 بجے احمدآبادہوائی اڈے پر پہنچے جہاں اُن کا استقبال کیا گیا۔ بعد میں انہوں نے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم میں اس کے قیام کی صدی پوری ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کی اور پودے بھی لگائے۔ انہوں نے بابائے قوم کی رہائش گاہ ہردے کنج کا بھی دورہ کیا اور آشرم میں تصویری نمائش کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ مہاتما گاندھی کے خیالات سے آج کے معاشرے کو لڑنے کی طاقت ملتی ہے، گائے کی خدمت کرنا گاندھی جی نے ہی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گاندھی جی کو سمجھنا ہے تو گاندھی کے گرو شری راج چندر جی کی زندگی کے بارے میں بھی لوگوں کو جاننا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ گاﺅرکھشا کے نام پر لوگوں کو مارنا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں موجودہ حالات سے بہت دکھی ہوں۔مودی کادوٹوک الفاظ میں کہناتھاکہ گاﺅرکھشا کے نام پر لوگوں کو مارنا قابل قبول نہیں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کیا گاﺅرکھشا کے نام پر کسی کو مارنا درست ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو عدم تشدد کے راستے پر چلنا ہو گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ گاﺅرکھشاکے نام پر قانون ہاتھ میں لینا غلط ہے۔