گول//قصبہ سے تقریباً پندر کلو میٹر درو علاقہ گاگرہ میں آج ایک شہری اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ گھاس کاٹ رہا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ غلام قادر سہمت ولد محمد سلطان سہمت ساکنہ گاگرہ گول کا اچانک پاﺅں پھسل گیا اورڈھلوان پر لڑھکتا چلا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں ۔ اگر چہ اس کو بنیادی طور پر ادویات دی گئیں لیکن راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ یہ حادثہ صبح دس بجے کے قریب ہوا۔ مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر علاقہ سڑک رابطہ سے جڑا ہوتا تو اس طرح کے حادثات میں زخمیوں کو بچایا جا سکتا تھا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سترہ سال سے گاگرہ جمن روڈ پر تعمیری کام چل رہاہے جو کچھوے کی چال ہے اور ایک ہی جگہ پر تقریباً چھ سال سے بند پڑا ہوا ہے اور اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے ۔وہیں لوگوں نے گاگرہ میں پی ایچ سی سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ علاقہ تقریباً چار گاﺅں کے بیچ میں آتا ہے اور یہاں پر پی ایچ سی کا قیام از حد ضروری ہے ۔