مینڈھر// مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں ایک تیز رفتار سومو نے موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی کر دیا جس کو جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیاہے ۔تیز رفتار ٹا ٹا سومو زیر نمبر JK12 5729 نے ایک موٹر سائیکل سوار کو بُری طرح زخمی کر دیا جس کو فوری طور موجود لوگوں نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد اس کی حالت کونازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج وہ ہسپتال جموں منتقل کردیا۔زخمی نوجوان کی شناخت محمد شوکت ولد محمد اسلم سکنہ اڑی کے طور پر ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے ٹا ٹاسومو کے ڈرائیور محمدعباس ولد الم دین کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔