سرینگر//سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے کی پاداش میں46افراد کی ڈرائیونگ لائسنس معطل کی گئیں ۔ یکم جنوری2018 سے آج تک شہر سرینگر میں میں 46افراد کی ڈرائیونگ لائسنس ضبط کی گیں اور بعد میں ان لائسنسوں کو معطل کیا گیا ۔جو 46 لائسنسز معطل کی گئیں ان میں آر ٹی او کشمیر نے 22،اے آر ٹی او بارہمولہ نے 9،اے آر ٹی او بڈگام نے 5،اے آر ٹی او کپوراہ نے4جبکہ اے آر ٹی او جموں ،پلوامہ ،اننت ناگ ،اودھمپور ،ریاسی اور گاندربل نے ایک ایک لائسنس کو معطل کیا ۔ جن لائسنسوں کو معطل کیا گیا ان میں زیادہ ترپرائیوٹ کاروں ،کچھ سومو اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد شامل ہیں ۔ایس ایس پی ٹریفک نے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی ڈرائیور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اْس کا لائسنس تین ماہ کیلئے معطل کیا جائے گا۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 19موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کیس بھی درج کیا جائے گا۔