گاڑیوں کے داخلہ فیس میں اضافہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ڈورو//ڈورو شاہ آبادمیونسپل کمیٹی کی جانب سے گاڑیوں پر داخلہ فیس میں اضافہ کر نے سے قصبہ کی ٹرانسپورٹ انجمن نے اس فیصلے پر غم و غصہ ظاہرکیا ہے۔انہوں نے محکمہ سے اپیل کی کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے بسورت دیگر وہ پہیہ جام کر نے کا راستہ اختیار کریں گے۔ انجمن کے صدرمحمد امین صوفی کا کہنا ہے کہ ڈورو میونسپل کمیٹی نے ٹرانسپوٹروں پر اضافی بوجھ ڈالا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر پوری ریاست میں میونسپل کمیٹیاں داخلہ فیس یکساں وصول کر رہی ہیں تو میونسپل کمیٹی ڈورو نے کن وجوہات پر اضافی رقم وصول کر نے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر میونسپل کمیٹی نے فیصلہ پر نظر ثانی نہیں کی تو وہ احتجاجاََ تمام روٹوں پر سروس معطل کی جائے گی ۔اس دوران میونسپل کمیٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام گاڑیوں پر پرانے طریقہ سے ہی ٹیکس وصول کیا جائے گااور معاملہ ڈائریکٹر کی نوٹس میں لایا گیا ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *