سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر پارک کرنے سے اجتناب کریں۔ عدالت عالیہ میں دائر مفاد عامہ کی ایک عرضی زیر نمبر458/2003 بتاریخ 19اپریل 2017کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑیوں کو ضبط کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑیاں مخصوص پارکنگ جگہوں پر رکھی جائیں ۔ٹریفک پولیس نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو عام سڑکوں پر پارک کرنے سے اجتناب کریںکیونکہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کی نقل وحرکت میں زبردست رخنہ پڑرہاہے اورپیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو گاڑیاں سڑکوں پر پائیں جائیں گی انہیں ضبط کیا جائے گا اور پھر عدالتی احکامات کے تحت ہی گاڑیوں کو چھوڑ دیا جائے گا ۔