کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کو ضلع ہیڈکوارٹر کیساتھ جوڑنے والی واحد سڑک کو کل شام آمدورفت کیلئے بحال کیا گیا جسکے بعد سینکڑوں درماندہ گاڑیوں نے انشن و متی گاورن کا رخ کیا۔تفصیلات کے مطابق اس ماہ کی 20 تاریخ کو یہ سڑک تازہ برفباری کے سبب آمدورفت کیلئے بند ہوگئی تھی جسکے سبب 30 سے زاید مسافر گاڑیوں کو مرگن سے واپس متی گاورن و انشن کا رخ کرنا پڑا تھا۔جسکے بعد دوبارہ اس پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تھا اور خراب موسم میں بھی محکمہ نے اس پر بر ف ہٹانے کا کام جاری رکھا اور ایتوار دوپہر اسے گاڑیوں کی آمدودفت کیلئے کھول دیا گیا جسکے بعد سینکڑوں گاڑیوں نے اس پر سفر کیا۔ وہیں سوموار کو بھی بڑی تعداد میں گاڑیوں نے سفر کیا جسکے سبب مرگن ٹاپ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آواجاہی میں خلل رہا تاہم بعد میں لوگوں نے اپنی منزل کی طرف دوبارہ سفر شروع کیا۔سڑک کھلنے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے۔