بارہمولہ// شمالی ضلع بارہمولہ کے گانٹہ مولہ میں تیندوے کا ایک بچہ کسی نامعلوم گاڑی کے نیچے آکر لقمہ اجل بن گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح گانٹہ مولہ میں ایک کار شو روم کے نزدیک پیش آیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف محکمہ کے ایک فسر کاکہنا ہے ” یہ زمین صرف انسانوں کیلئے نہیں ہے ، یہ دیگر اربوں مخلوقات کا بھی گھر ہے ،پتہ نہیںپھر لوگ تیز رفتاری سے گاڑیاں کیوں چلا تے ہیں“؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ کے ذریعے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ ”صبر اور محتاط انداز میں گاڑی چلائیں“ پھر بھی لوگ احتیاط سے کام نہیں لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا” بچہ، بچہ ہوتا ہے ،چاہے وہ انسان کا ہو یا جانور کا“۔
محکمہ وائلڈ لائف کے رینج آفیسر الطاف احمد کول نے بتایا کہ سڑک کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تیندوے کے بچے کی لاش حاصل کرنے کے لئے ٹیم بھیجی گئی ہے۔