فیاض بخاری
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے گانٹہ مولہ علاقے میں اتوار ایل جے ایچ پی نہر سے دوسرے روز ریسکیو آپریشن چلانے کے بعد تیسرے شخص کی لاش کو بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ اتوار کو چار افراد اس نہر میں ڈوب گئے ہیں۔اس دوران ایک کم عمر لڑکے کی لاش برآمد ہوئی تھی جبکہ دو افراد لاپتہ تھے اور ایک کو بچا لیا گیا تھا۔ ڈوبنے والے افراد کی شناخت 30 سالہ سید محمد الیاس گیلانی ولد مفتی عبدالرحیم گیلانی ساکنہ توحید گنج بارہمولہ کو اسی روز بچا لیا گیا تھا۔جبکہ 40 سالہ مہناز راشد شاہ ولد عبدالرشید شاہ ساکنہ خانیار سرینگر، 12 سالہ احمد بن خالد ولد خالد مہراج شاہ ساکنہ حیدر پورہ سرینگر اور 13 سالہ ابراہیم بن شوکت ولد شوکت شاہ سکنہ نارکارہ بڈگام شامل ہیں ڈوب گئے تھے جن میں سے ابراہیم کی لاش کو برآمد کیا گیا تھا جبکہ احمد بن خالد اور حاجی مہناز راشد شاہ لاپتہ تھے ۔
پیر کو ریسکیو آپریشن دوبارہ چلایا گیا اور شام پانچ بجے ان دونوں افراد کی لاشوں کو بھی برآمد کیا گیا ہےجس کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ہےـ
واضع رہے کہ یہ
ایک کی خاندان کے تھے اور اتوار کے روز پکنک پر آئے تھے کہ اسی دوران ایک کم عمر لڑکے کا پیر پھسل گیا، اور خاندان کے دیگر تین افراد نے انہیں بچانے کے لیے چھلانگ لگائی لیکن وہ بھی ڈوب گئے تھے ۔ اس دوران ایک مقامی نے فوری طور پر جہلم میں چھلانگ لگائی اور سید محمد الیاس گیلانی کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم ابراہیم کی لاش نکال لی گئی باقی دو کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔