بارہمولہ// سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر 67 ویں کلو میٹر پر واقع گانٹہ مولہ کی طرف جانے والی واحد سڑک خستہ ہوچکی ہے ۔ اس سڑک کی حالت اس قدر تباہ کن ہے کہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو انتہائی عذب اور جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور سرکار پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ بار بار یقین دہا نیوں سے بہلایا گیالیکن سڑک کی مرمت کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔لوگوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی طرف فوری طور توجہ دے کر اس کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔