Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گانٹھ کی بیماری کا پھیلائو جاری ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے

Mir Ajaz
Last updated: October 28, 2022 12:09 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

حکومت کی جانب سے دونوں صوبوںمیں ٹاسک فورس تشکیل دیکر وسیع پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کے باوجود جموں خطہ کے بیشتر حصوں میں گھریلو مویشیوں میںگانٹھ کی بیماری خطرناک حد تک پھیلتی جارہی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے جہاں اب تک سینکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں وہیں ہزاروں کی تعداد میں مویشی اس بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔حکومتی اعدادوشمار اپنی جگہ ،تاہم زمینی سطح پر لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور بھلے ہی ٹیکہ کاری اور ٹاسک فورسوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے لیکن زمینی سطح پر کچھ زیادہ بدلتا ہوا نظر نہیںآرہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مویشیوں میں گانٹھ کی بیماری وائرس سے ہوتی ہے ۔گوکہ اس بیماری میں اموات کی شرح کم رہتی ہے تاہم اس بیماری سے متاثر ہو نے والے مویشیوں میں دودھ دینے کی صلاحیت روبہ صحت ہونے کے باوجود بھی انتہائی حد تک کم ہوجاتی ہے اور یوں یہ ایک ایسا نقصان ہے جس سے غریب کسانوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

 

میدانی جموں کے سارے اضلاع اور خطہ پیر پنچال وچناب میں یہ بیماری طوفان کی تیزی کے ساتھ مویشیوںکو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اوراب کشمیر بھی بری طرح اس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔گوکہ انتظامیہ جاگ چکی ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہمہ گیر مہم بھی چلائی جارہی ہے تاہم بیشتر کسانوں کا الزام ہے کہ مویشیوں کی ویکسی نیشن اس رفتار سے نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی بیماری کا کوئی ٹیسٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ اقدامات کئے گئے ہیں لیکن جلد از جلد مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انفیکشن پر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کی مہم اور ٹیسٹنگ کو تیز کرنا ہوگا۔ مطلوبہ دوائیں دستیاب رکھی جائیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر باہر سے مویشیوں کی درآمد پر حالیہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ چونکہ یہ خون چوسنے والے کیڑوں، جیسے مکھیوں اور مچھروں کی مخصوص نسلوںسے پھیلتی ہے۔ یہ بخار کا باعث بنتی ہے، جانوروں میں جلد پرگانٹھ بن جاتے ہیں اور موت بھی ہو سکتی ہیں۔جموں و کشمیر میں حکام کو اس بیماری سے سنجیدگی سے نمٹنا چاہئے اور مویشیوں کو مزید اموات اور انفیکشن سے بچانا چاہئے۔اس مقصد کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کسانوں میں بیداری بھی پیدا کی جانی چاہئے۔کسانوں کوچاہئے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ جانور کو صحت مند جانوروں سے الگ کریں، کیڑے مار ادویات کے استعمال سے ویکٹر کی آبادی کو کنٹرول کریں، متاثرہ جگہوں،شیڈوں کی صفائی اور جراثیم کشی کے لئے فینول2فیصد 15 منٹ کیلئے استعمال کریں،سوڈیم ہائپوکلورائیڈ2سے3 فیصد،فارملین ایک فیصد کا چھڑکائو لازمی کریں جبکہ جانوروں کی نقل و حرکت اور علاج کیلئے قریبی ویٹرنری سنٹر سے فوری مدد حاصل کریں۔ متاثرہ جانوروں کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے تمام مقامات پر جگہ کی نشاندہی کی جائے اور مردہ جانوروں کو دو دن میں ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایاجائے۔ گانٹھ کی بیماری کا ایک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس بیماری کے منظر عام پر آنے کے بعدجموں میںگائے کے دودھ کی خریدوفروخت میں تقریباً25فیصد کمی آئی ہے اورجموں میں لوگ گائے کے بجائے بھینس کادودھ یاپیکٹ بند دودھ استعمال کرنے کومحفوظ سمجھتے ہیں جو کسانوں کیلئے دوہرے نقصان سے کم نہیں ہے ۔گوکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اتل ڈلو واضح کرچکے ہیںکہ گائے کے دودھ پر وائرس کا کوئی اثر نہیں ہے اور اس کا استعمال محفوظ ہے تاہم گائے کے دودھ کا استعمال ہنوز کم ہے جو پریشان کن ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرکار نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی مشتہر کردیا ہے جویوٹی سطح کا ہے جبکہ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے ہیں تاہم جوہونا چاہئے تھا ،وہ ابھی تک نہیں ہورہا ہے اور وہ ہے لوگوںکے خدشات کا ازالہ اور بیماری پر قابو پانے کیلئے لوگوں کو بیدارکرنا ۔گوکہ محکمہ اطلاعات کے توسط سے بیانات جاری کرنے سے لگتا ہے کہ محکمہ پشوپالن ہمہ وقت اس بیماری کو قابو کرنے میںلگا ہوا ہے تاہم جب گائوں دیہات کے لوگوںسے بات کی جاتی ہے تو ایک الگ ہی تصویر ابھر کر سامنے آرہی ہے جو سرکاری موقف سے بالکل مختلف ہی نہیں بلکہ متضاد بھی ہے ۔سرکار اور متعلقہ حکام کو چاہئے کہ زیادہ کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے زمینی سطح پر کام کیاجائے تاکہ کسانوںکو فوری ریلیف مل سکے ۔جب زمینی سطح پر کام ہوگا تو یوں کاغذی گھوڑے دوڑانے کی ضرورت نہیںپڑے گی کیونکہ کام بولتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?