جموں//جموں وکشمیرسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے آج یہاں ضلع ہسپتال گاندھی نگر کے کانفرنس ہال میںایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کیا گیا جس کامقصد "PLHIVS" کی خدمات میں بہتری لاناتھا اس پروگرام کی عمل آور ی کا کام ممتاز ایچ آئی ایم سی ، نئی دہلی ایس ایس آر جموں وکشمیرمیںحصہ دار کے اشتراک کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔ اوراسکے لئے رقومات گلوبل فنڈ راؤنڈ IVمرحلہ دوم جے تحت فراہم کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر سمیرا خان انچارج کیمپ آفس جے کے ایس اے سی ایس نے اس تربیتی پروگرام کی صدارت کی اور تلقین کی کہ PLHIV'Sسے متعلق تمام معاملوں کو نہایت سنجیدگی سے لیاجانا چاہئے ۔ پروگرام میں حصہ لیا ان میں رادیکھا سودن( اے ڈی جی آئی پی اے) میں پونج گپتا( ڈی۔ اے سی ایس ٹی ) بھی شامل ہیں۔