جموں// گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی کے شعبہ انگریزی کی جانب سے ’لینگویج اینڈلٹریچر‘کے موضوع پر کوئز مقابلے کاانعقاد کیا۔ا س دوران کالج پرنسپل ڈاکٹر کرن بخشی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقعہ پر کوئزمقابلے کے آغاز کے موقعہ پر ایچ اوڈی انگلش پروفیسرایکتاگپتانے شرکاء کااستقبال کرتے ہوئے اہم موضوع پر مذاکرے کے انعقاد کے مقاصد بیان کئے۔ مقابلے ابتدائی مرحلے کے دوران طلباء کو اننگ اور ویژول رائونڈسے گذاراگیا۔اس کے بعد کوئزماسٹر ڈاکٹر سیمااروڑہ نے انگلش لٹریچر ، لٹریری آرٹسٹ ، لٹریری پرسنٹلز ، آتھرس اورفگرس آف سپیچ کے موضوعات کے بنیادی نکات بیان کیے جبکہ ڈاکٹرریتودیوان نے شرکاء کوقواعدسے روشناس کرایا۔اس دوران ویژول رائونڈ کی میزبانی ڈاکٹررومیکاسودن نے کی۔ پری لیمنری رائونڈکے بعد دوٹیموں نے فائنل ریپڈ فائررائونڈکیلئے کوالیفائی کیا۔سحرلطیف، سمیگا وید اورحینا صادق جیتنے والی ٹیمیں تھیں جبکہ رنراپ ٹیموں میں سونالی اروڑہ، جھمیلی مینگی اور سیرا باجی رنراپ ٹیمیں رہیں ۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈاکٹرکرن بخشی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کااظہارکیا۔ اس دوران ایونٹ کے نگران پروفیسردکشت انگمواور پروفیسرارچنابخشی، ڈاکٹر سجاتاسلاتھیہ، ایچ اوڈی اکنامکس نے بھی خیالات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر انگریزی شعبہ کی طالبات موجودتھیں ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر وندنا کھجوریہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔