جموں//ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی وزارت برائے اطلاعات ونشریات حکومت ہندکی جانب سے ’’نیشنل ہینڈلوم ڈے ‘‘ کے موقعہ پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں، جموں وکشمیرہینڈی کرافٹس اورہینڈلوم محکموں کے اشتراک سے ایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔اس پروگرام میں کافی تعدادمیں ہینڈلوم بنکروں اورہینڈی کرافٹ کے ملازموں خصوصی طورسے خواتین نے شرکت کی۔ اس دوران ہینڈلوم اورہینڈی کرافٹس سیکٹرکی متعددسکیموں کے بارے میں شرکاء کوجانکاری فراہم کی گئی۔وومن کالج گاندھی نگر کے آڈیٹوریم ہال میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے سپیکرنے عام لوگوں میں شعبہ ہینڈی کرافٹ اورہینڈلوم کومتعارف کرانے اورانہیں فروغ دینے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے ہینڈلوم اورہینڈی کرافٹ کی ترقی سے متعلق مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کومن وعن عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پرزوردیا۔