چنئی// ڈی ایم کے نے صدر بی جے پی امیت شاہ پر بابائے قوم گاندھی جی کو چتربنیا کہنے پر شدید نکتہ چینیکی ہے اور کہا کہ یہ توہین آمیز ریمارک ہے ۔ ڈی ایم کے کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن نے کہا کہ گاندھی جی نے عوام کو اس حقیقت سے روشناس کروایا کہ ہندوستان کئی عقائد کا گلدستہ ہے ۔ شاہ کی جانب سے اس طرح کا ریمارک قابل افسوس ہے ۔ اسٹالن نے جو تمل ناڈو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں نے کہا کہ ڈی ایم کے کی جانب سے وہ اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیراعلی کے پلانی سوامی کے اس بیان پر کہ اناڈی ایم کے حکومت گرانے اسٹالن کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی' انھوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ وہ خود ہی اپنی حکومت کو گرانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔یواین آئی۔