سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گذشتہ ہفتے ایک گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے ایک سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) افسر کی منگل کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے توحید چوک میں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ہوئے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے سی آر پی ایف کے ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر کی آج صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں موت واقع ہوئی۔
متوفی افسر کی شناخت نترا پال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 115 بٹالین سے وابستہ تھا۔