سرینگر/پولیس نے سوموار کو کہا کہ فورسز نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اُسے تباہ کیا۔
پولیس نے کہا کہ اُن کے اہلکاروں نے دیگر فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کیا۔
کمین گاہ سے پولیس کے مطابق قابل اعتراض مواد اور اسلح و گولہ بارود کی بڑی مقدار بر آمد کرنے کے بعد اس ضمن میں کیس درج کیا گیا ہے۔