سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ حکمرانی کے نئے ماڈل کو گاندربل ضلع کو سختی سے عملائےں جس کی رو افسروں پر لازمی بن جاتا ہے کہ وہ عوام کی دہلیز پر انہیں ہر طرح کی سرکاری سہولیات دستیاب رکھیں۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار گاندربل ضلع ترقیاتی بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں ایم ایل اے گاندربل اشفاق جبار، ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد، ایم ایل اے بانڈی پورہ اکبر لون ، ایم ایل سی یاسر ریشی اور مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔بورڈ نے اتفاق رائے سے سال 2017-18 کے لئے ضلع کے 101.16کروڑ روپے کے کیپکس بجٹ کو منظوری دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ گاندر بل میں اختراعی اور مو¿ثر حکمرانی کی مثال بننے کے کافی وسائل موجود ہےں۔اُنہوںنے افسروں سے کہا کہ وہ سرکاری خدمات لوگوں کی دہلیز تک پہنچائیںتاکہ اُن کی ارحت رسانی ہوسکے۔نعیم اختر نے کہا کہ حکمرانی کے اس ماڈل کو کامیابی سے عملانے کے بدولت ضلع میں ہر سطح پر مثبت تبدیلی رونما ہوگی اور یہ باقی ضلعوں کے لئے ایک مثال بن جائے گا۔انہوں نے زراعت ، باغبانی اور دیگر محکموں سے کہا کہ وہ دیہی سطح پر بیداری کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ عام لوگوں کو فائدہ مل سکے۔انہوں نے خوراک اور امور صارفین محکمہ سے کہا کہ وہ راشن ڈیپوﺅں میں سٹاک کی دستیابی کی تفاصیل سے متعلق ڈسپلے بورڈ چسپاں کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ ناگہ بل سے بیہامہ تک سڑک کی کشادگی کا کام سی آر ایف کے تحت منظور کیا گیا ہے اور اس مہینے میں ہی اراضی حاصل کرنے کا کام شروع ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اس کام کی بدولت ضلع میں ٹریفک کی گنجانیت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوںنے گاندربل کو ریاست کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سیاحت کے بھی کافی وسائل موجود ہےں۔انہوںنے ڈائریکٹر سیاحت کو ہدایت دی کہ وہ دریائے سندھ کے اطراف میں ایک واٹر فرنٹ قائم کرنے کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ مرتب کریں۔صفاپورہ میں ایک انجینئرنگ کالج قائم کرنے کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہاں رواں سال کے دوران کلاس شروع ہوں گے۔ضلع میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوادینے کے حوالے سے بورڈ نے فیصلہ لیا کہ مادر مہربان سٹیڈیم کو سپورٹس کونسل کو سونپا جائے گا اور علاقے میں کئی کھیل کے میدان بھی قائم کئے جائیں گے۔ ممبران نے بورڈ سے اپیل کی کہ زیڈ موڑ ٹنل اور زوجیلہ ٹنل کی تعمیر کے دوران مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جانی چاہئیں ۔وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقین کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے ۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ینگورہ میں ایک آئی ٹی آئی قائم کرنے کے ضمن میں بھی کام شروع کریں۔ضلع میں زراعت اور باغبانی سیکٹر کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر نے پوٹلملا میں 4000کنال اراضی ہائی ڈنیسٹی باغ میں تبدیل کرنے کے لئے افسروںسے ایک منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔بورڈ نے مختلف سکیموں کے استدقاق کو بھی منظوری دی جس کی بدولت ضلع میں کئی ترقیاتی کام عملائے جائیں گے۔