راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے سہ پورہ سے ملحقہ بٹہ سر رابطہ سڑک پر اتوار کی صبح نابالغ لڑکی کی لاش برآمدہوئی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سہ پورہ کی مقامی نابالغ لڑکی(نام پوشیدہ) کی لاش بٹہ سر رابطہ سڑک پر ملی جس کی اطلاع پولیس کی دی گئی
پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اورنعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیاگیا۔ پولیس نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعش کو طبی قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
گاندربل کے نواحی علاقہ بٹہ سر سہ پورہ رابطہ سڑک پر نابالغ لڑکی کی نعش برآمد، پولیس نے شروع کی تحقیقات
