عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرشی وگیان کیندرگاندربل نے کل قبائلی سب پلان (ٹی ایس پی) پہل کے تحت ایک میگا سیڈ کم ڈسٹری بیوشن بیداری پروگرام کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرکے قبائلی برادریوں کی ترقی کے اپنے پختہ عزم میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ پروگرام میں ایم ایل اے کنگن میاں مہر علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ وائس چانسلر،سکاسٹ پروفیسر نذیر احمد گنائی نے خطے کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی عزم کو مزید اجاگر کیا۔ڈائریکٹر ایکسٹینشن SKUASTپروفیسر ریحانہ حبیب کانتھ نے حصہ لینے والے کسانوں پر زور دیا کہ وہ TSP اور اس سے منسلک منصوبوں کے ذریعے پیش کیے گئے مواقع کو قبول کریں، جدید زرعی طریقوں کو اپنانے اور زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کے راستے کے طور پر ادارہ جاتی تعاون کے بہترین استعمال کریں۔