گاندربل//سندھ فاریسٹ ڈویڑن گاندربل کے مانسبل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 6 میں لگی آگ بجھاتے ہوئے فاریسٹ کے دو کیجول لیبر آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔مانسبل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 6 اندرون میں مسلسل دو ماہ سے زائد عرصے جاری خشک سالی کے باعث سنیچرکو دیر گئے آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ملازمین کی ٹیم رینج آفیسر مانسبل کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں اس دوران دو کیجول لیبر منیر احمد چچی اور اس کا دوسرا ساتھی آگ بجھاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا،کمپارٹمنٹ نمبر 6 میں لگی آگ تیزی سے جنگل کے اوپر والے حصے کی جانب بڑھ رہی ہے آگ سے کئی درخت کو نقصان پہنچا ہے.۔