گاندربل //ضلع گاندربل میں مرکزی سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث عام لوگوں اور کاروباری حلقوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔دودھرہامہ سے فتح پورہ تک سڑک بارش کے دوران تالاب کی شکل اختیار کرتی ہے جبکہ دھوپ میں گرد و غبارپریشان کردیتا ہے۔سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جن میں حالیہ دنوں میں ہوئی برفباری کے بعد پانی جمع ہوگیا ہے اور تالاب کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ سڑک کی خستہ حالت محکمہ تعمیرات عامہ کے گاندربل سب ڈویژن کے دفتر کے باہر بھی موجود ہے ۔لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان سڑکوں کی فوری طور مرمت کی جائے ۔