گاندربل//گاندربل ٹی 20 چمپینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایلجنٹ سٹریکرس نے اوڈو سپارٹن کو 12 رنوں سے شکست دی۔ایلجنٹ سٹریکرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 120 رنوں کا ہدف مخالف ٹیم کو دیا۔اوڈو سپارٹن کی پوری ٹیم 108 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ایلجنٹ سٹریکرس کے سجاد احمد ڈار نے نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے 19 رن دے کر 3کھلاڑی آؤٹ کئے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔