راجہ ارشاداحمد
گاندربل//جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے محکمہ کی جانب سے گاندربل میں متعدد کھیل سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔ جمعہ کو سائیکلوتھون کا انعقاد عمل میں لایا گیا،جبکہ تولہ مولہ زون میں تعلیمی اداروں میں مصوری مقابلے کا انعقاد کیا گیا.جس میں سینکڑوں طلباء نے اپنی قابلیت اور ہنر کا مظاہرہ کیا۔کھیل سرگرمیوں کومنعقد کرنے پر ضلع آفیسر شیخ شفقت اقبال نے زون تولہ مولہ کے محکمہ کے حکام کی کوششوں کو سراہا۔ادھر ہاری گنہ ونہ میں انڈر 19 سال عمر لڑکیوں کے لئے کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں طالبہ کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔