گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقوں شالہ بگ، ژھندنہ، کورگ، ربہ تار، نارائن باغ، کورگ، پیرپورہ، کثھن، آٹھ کھور، سمیت متعد علاقوںمیں میں بجلی کی عدم دستیابی سے صارفین میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقوں میںشیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے خصوصاً ان اوقات میں جب طالب علم اس وقت امتحانات دینے میں مصروف ہیں۔لوگوں کاالزام ہے کہ چند منٹ کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور گھنٹوں تک غائب رہتی ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں ایسے بھی افراد رہائش پذیر ہیں جن کے پاس برقی رو بند ہوجانے کے بعد موم بتیاں روشن کرنے کے سوائے اور کوئی وسیلہ نہیں۔پتی شالہ بگ کے مقامی شہری فیاض احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ "محکمہ بجلی کی جانب سے پرانے اور نہ ہی نئے مرتب کے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ24 گھنٹوں کے دوران صرف چند گھنٹوں تک ہی سپلائی فراہم کی جاتی ہے ،کئی بار اعلی حکام سے اس بارے میں فریاد کی لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس بارے میں جب متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکتے ہیں ۔