راجاارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر کے تحت بوائز ہائی سکول گوٹلی باغ سکول میں کھوکھو مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں زیر تعلیم طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ادھر گرلز ہائر سیکنڈری سکول گاندربل میں لڑکیوں کے لیے مارچ پاسٹ اور دیگر کھیلوں کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی 64 طالبات نے حصہ لیا۔ہفتہ کے روز مڈل سکول فتح پورہ میں لڑکوں کے انڈر 17 انٹر سکول زونل سطح کرکٹ مقابلہ منعقد کیا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 64 طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔دریں اثناء بوائز مڈل سکول پرنگ میںجاری انڈر 14 لڑکوں کے لیے زونل سطح کے انٹر سکول کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا۔جس میں 174 طلباء نے حصہ لیا۔