گاندربل//گاندربل میں چمپئنز لیگ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس کے تحت بدھ کے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ اوڈو سپارٹن اور یونائیٹیڈ گاندربل کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر یونایئڈڈ گاندربل نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے کھیلے ہوئے یونائیٹیڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اور میں 113 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی جس کے جواب میں اوڈو سپارٹن نے 17 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پر یہ ہدف حاصل کیا۔نظیر احمد میچ کے بہترین کھلاڑی چنے گئے جنہوں نے لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے 44گیندوں پر 48 رنز بنائے۔دوسرا میچ بریڈ مین ایلون سوپور اور آر بی سی سی کے درمیان ہوا ۔ ٹاس جیت کر بریڈ مین ایلون سوپور نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 127 رنز سکور کئے ۔ دوسری اننگ میں آر بی سی سی نے 18اعشاریہ 1 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر مقررہ ہدف حاصل کیااور اس طرح 3کھلاڑیوں سے جیت درج کرلی۔عاقب احمد مین آف دی میچ قرار دئے گئے جنہوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 23 رنز بنائے جبکہ گیند بازی سے مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔